23

جنوبی وزیرستان میں آپریشن پاک فوج کے 7 جوان شہید 5 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان میں آپریشن، پاک فوج کے 7 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

  

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اور پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے آسمان منزا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران پانچ دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیدفاع وطنعلاقائیFATAوزیرستان





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں