27

شکریہ پولیس۔۔۔خاتون کے کپڑے پھاڑنے والے گرفتار

سٹی42: پولیس نے خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ خاتون نے جان بچانے اور ملزمان کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پراپرٹی کے دفتر میں گھس کر خاتون پر تشدد کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار  کرلیا،ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانےوالے خاتون کے قریبی رشتے دار ہیں جن میں  ملزم عمران، عثمان اور احمد شامل  ہے،،ایس پی کینٹ  صاعد عزیز  کا کہنا  تھا کہ  ملزمان نے جائیداد کے تنازعہ پر خاتون ربیعہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور کپڑے پھاڑے، خاتون کی جانب سے  15 پر کال موصول ہونے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ  دوسری جانب  خاتون نے جان بچانے اور ملزمان کی گرفتاری پرپولیس کا شکریہ ادا کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں