33

لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سری لنکا کو 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا چیمپیئن بنوانے والے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے منگل کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جس کے بعد وہ بطور کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہوگئے۔انہوں نے اپنے فیس بک پیچ پر کہا کہ ‘میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘لیکن میں نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کرتا رہوں گا، اگرچہ میرے جوتوں کو آرام مل جائے گا لیکن کھیل سے میری محبت کبھی آرام نہیں مانگے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں