28

محمد عامر کا پی سی بی ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار


فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی نے بغیر پوچھے مجھے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں لوں گا، بورڈ میری جگہ کسی جونیئر کھلاڑی کو کنٹریکٹ دے دے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی نہیں کھیل رہا ہوں، نوجوان کرکٹر کا بھلا کریں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں