26

منال خان کی میک اپ آرٹسٹ کیساتھ تصویر پرسوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

(ویب ڈیسک)اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں، اداکارہ کی ایک ایسی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کررہے ہیں جو کہ میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ بنائی۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ روز  شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام شادی کے بندھن میں بندھ گئے،منال خان اور احسن محسن اکرام کی نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی، دونوں فنکاروں کے ولیمے کی تقریب کل یعنی 12 ستمبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں جن میں شادی کی مکمل تقریبات کو محفوظ کیا گیا، شادی کے موقع پر منال خان نے تیاری مشہور میک اپ انڈسٹری آرٹسٹ قاسم لیاقت سے کرائی،  آرٹسٹ قاسم لیاقت نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی تیاری کے بعد ان کے ساتھ انتہائی قریب  ہو تصویر بنا اور پوسٹ کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس عمل پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ نے اداکارہ منال خان کے ساتھ بنائی گئی اس تصویر کو پسند کرتےمیک اپ آرٹسٹ قاسم لیاقت کی حوصلہ افزائی کرتے ملے جلے کمنٹس کئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں