30

وزیر اعظم عمران خان کا متوقع دورہ لاہور اہم بریفنگ کی تیاری

سٹی42: وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے،شہر کی تعمیر و بحالی پر اہم بریفنگ  دی جائے گی

 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کےکل متوقع دورہ لاہور پر شہر کی تعمیر و بحالی پر اہم بریفنگ دی  جائےگی ۔ کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کل وزیراعلی پنجاب کو لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے ۔

ایل ڈی اے انجنئیرنگ ونگ کی جانب سے پچیس ارب سے زائد لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کی پریزنٹیشن تیار کرلی گئی ہے ۔ ایل ڈی اے کے نئے میگا پراجیکٹ کے لئے پچیس ارب کے منصوبوں پر پریزنٹیشن دی جائے گی۔  کمشنر لاہور اڑھائی ارب کے ریوائیو لاہور پراجیکٹ پر پریزنٹیشن دیں گے ، ایل ڈی اے اور کمشنر آفس نے وزیراعظم کو دے جانے والی پریزنٹیشن تیار کرلی ہے جسے کل آٹھ کلب میں  پیش کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں