21

پنجاب حکومت کے دو افسروں کی لاٹری نکل آئی۔۔۔

سٹی 42: دو افسران نے جی او آر میں گھر لینے کیلئے درخواست دیدی، افسران میں شاہد زمان اور محمد یعقوب شامل ہیں، پنجاب حکومت نے دونوں افسران کو گھر دینے کا فیصلہ کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کے دو افسران نے جی او آر میں سرکاری گھر لینے کیلئے درخواست دیدی، جسے منظور کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے دونوں افسران کو سرکاری گھر الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،، افسران میں سیکرٹری جنگلات شاہد زمان اور ممبر بورڈ آف ریونیو محمد یعقوب شامل ہیں۔ جی او آر میں سابق وفاقی سیکرٹری عرفان علی اور پی ایم ایس افسر آصف اقبال سے گھر خالی کروائے جا رہے ہیں جو مذکورہ دونوں افسران کو الاٹ کر دیئے جائیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں