24

پیٹرول کل سے مہنگا ہونے کا امکان


ملک میں 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 10 روپے فی لٹر، مٹی کے تیل پر 5 روپے اور لائٹ ڈیزل پر ساڑھے 5 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں