27

کیویز کرکٹ ٹیم کے 18سال بعددورہ پاکستان پر قومی کھلاڑی بھی مسرور 

کیویز کرکٹ ٹیم کے 18سال بعددورہ پاکستان پر قومی کھلاڑی بھی مسرور 

  

  

 لاہور(سپورٹس رپوٹرر) 18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر پوری قوم کی طرح سابق اور موجودہ قومی کرکٹرز بھی مسرور ہیں۔ سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصے بعد پاکستان میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا شائقین کرکٹ کی خوش قسمتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی کرکٹ کی بہت سے یادیں وابستہ ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ 18 سال بعد اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔ مہمان اسکواڈ جب اپنے وطن واپس جائے گا تو ان کی پاکستان کی کرکٹ اور یہاں کے ماحول کے بارے میں مثبت گفتگو دنیا کو مثبت پیغام دے گی۔سابق کرکٹر عمران فرحت اور یاسر حمید کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر بہت خوش ہیں۔قومی جونیئر کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کرکٹر اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کا دورہ پاکستان ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف ایک اور خوش آئند قدم ہے۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی  کھلاڑی جویریہ خان اور ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 18 سال بعد دورہ پاکستان پر وہ بہت خوش ہیں اور وہ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں