23

16 برس سے زائد کے 80 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن کردی، برطانوی وزیر اعظم


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ 16 برس سے زائد عمر کے 80 فیصد افراد کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگادی گئی ہیں۔

لندن میں اپنے معاونین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ 16 برس سے زائد کے 80 فیصد افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگادی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی 90 فیصد بالغ آبادی میں کوویڈ اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک ویکسین نہ لگوانے والوں کو ویکسین لگوانے کی حوصلہ افزائی کرینگے۔ 

انہوں نے کہا کہ پلان بی پر عمل درآمد کا تعلق اسپتال میں داخلوں کی شرح پر ہوگا۔ پی سی آر ٹیسٹ اور لٹرل فلو ٹیسٹ مفت رہے گا۔ 

وزیراعظم بورس جانسن نے مزید کہا کہ آئندہ جون تک ترقی پذیر ممالک کو 10 کروڑ ویکسین فراہم کرینگے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں