20

7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 افراد کو کوروناویکسین لگادی گئی:این سی او سی

ویب ڈیسک : این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔  گزشتہ روز ملک میں 8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔ 

دوسری جانب   این سی او سی ویکسی نیشن  نہ کروانے والوں پر پابندیاں  مزید سخت کر دیں ہیں۔ سربراہ این سی او سی اسد عمر نے گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل ویکسی نیشن نہ کرانےوالے30ستمبر سےفضائی سفر نہیں کرسکیں گے۔ شاپنگ سنٹرز میں بھی داخلہ  بند، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں بکنگ بھی نہیں کراسکیں گے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اب پابندیاں ان افراد پر لگائی جائیں گی جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوا رہے۔ ویکسی نیشن کرانےوالوں کو پارک اور جم جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح  رہے کہ کورونا  کے خلاف   ویکسی نیشن کو بڑھانے کیلئے  این سی او سی  نے کورونا ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 15سال کرتے ہوئے  15تا 18سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ  اور ب فارم لازمی ہو گا۔





Source link

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں